اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات کو پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل سٹیڈیم میں دیکھنے کی دعوت دیدی،معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میچ دیکھنے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس فائنل کے 12 ہزار والے 100 ٹکٹس موجود ہیں جوسیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، سندھ کابینہ کے اراکین، میئر کراچی سمیت انتظامی افسران
کو دیئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بذریعہ خطوط وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو نیشنل سٹیڈیم میں براہ راست فائنل دیکھنے کی دعوت دی۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سندھ کے عوام پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فائنل میچ 8 بجے شروع ہوگا۔