اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں آن لائن خریداری کا سالانہ حجم 3 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ 1979ء میں مائیکل ایلڈ رچ نامی شخص نے پہلی بار ٹیلی شاپنگ کا تصور پیش کیا تھا۔ آن لائن شاپنگ کے حوالے سے کئے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایشیاء میں جنوبی کوریا وہ واحد ملک ہے جس میں آن لائن خریداری کی شرح سب سے زیادہ 59 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے
خطے کے 35 فیصد صارفین اپنی آمدن کا 11 فیصد حصہ آن لائن خریداری پر خرچ کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں آن لائن خریداری کی شرح 27 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نوجوان طبقہ آن لائن خریداری کو ہی ترجیح دیتا ہے جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری کا سالانہ حجم 3 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔