لاہور( این این آئی )نوماہ کے دوران درآمدی کوئلے کی قیمت میں 14فی صد اضافہ ہو گیا جس سے فی میٹرک ٹن قیمت 90ڈالر سے بڑھ کر 103ڈالرفی میٹرک ٹن ہو گئی۔سابق نائب صدایف پی سی سی آئی میاں ادریس نے کہا کہ
روپے کی قدر میں حالیہ کمی سے کوئلے کی قیمت مزیددس فی صد بڑھ جائے گی۔صنعتیں کوئلے سے چلنے والے کارخانوں سے بجلی خریدنا بند کرکے واپس فیسکو پر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درآمدی کوئلے پر عائد پانچ فیصد ڈیوٹی ختم کرے۔کوئلے کی قیمت بڑھنے سے بجلی مہنگی ہو گئی۔