جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

،جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے کا گھریلو ٹوٹکہ نزلہ ،زکام ، مچھروں کو دور بھگانے،کیل مہاسوں کو ختم

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

ملتان(سی ایم لنکس)لہسن کا استعمال صرف کھانے پکانے تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔لہسن کو ویسے تو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ لہسن کے بہت سے فائدے ہیں جوانسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں لہذا آپ کو لہسن کے وہ فوائد بتائے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ بیماریوں کو نہ صرف دور بھگا سکتے ہیں۔

بلکہ بال اور جلد کو بھی خوبصورت بناسکتے ہیں۔۔نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے:۔۔۔سردیوں میں نزلہ زکام کی شکایات اکثر رہتی ہے لہٰذا کھانے میں لہسن کا استعمال قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرتا ہے جب کہ زکام سے بچنے کے لیے لہسن کی چائے کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔مچھروں کو دور بھگانے کے لیے:۔۔۔سائسدانوں کا کہنا ہے کہ لہسن مچھروں کو دور بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ اس حوالے سے اہم تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر لہسن کو ہاتھوں اور ٹانگوں پر لگالیا جائے تو مچھر اور دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے دور رہ سکتے ہیں۔۔جلد پر نکلنے والے دانوں کے لیے:۔۔۔لہسن کا استعمال جلد پر نکلنے والے کیل مہاسوں یا دانوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر نکلنے والے دانوں کی وجہ بننے والے بیکٹیرا کا خاتمہ کرتا ہے لہٰذا لہسن کو جلد پر نکلنے والے دانوں پر لگانے سے ان کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…