الریاض(این اینن آئی)سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ مملکت میں امریکی سرمایہ کاری کا حجم فروری2018ء تک 2017 ارب ریال سے تجاوز کرگیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے جو سروسز، صنعت، رئیل اسیٹیٹ، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں مستقل یا عارضی بنیادوں پر خدمات کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ صنعتی شعبے میں ہے جہاں یہ حجم 193 ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔ امریکی کمپنیاں سعودی عرب میں 95 مختلف صنعتی منصوبوں میں کام کررہی ہیں۔ اس کے بعد سرروسز میں 245پروجیکٹ چل رہے ہیں جن پر امریکا نے 13.5 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی ہے۔ تجارتی شعبے کے 9 منصوبوں کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کا حجم 30 کروڑ ریال، رئیل اسٹیٹ کے دو منصوبوں میں 16 ملین ریال کی سرمایہ کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔سال 2017ء کے دوران 16نئی امریکی کمپنیوں نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری شروع کی۔ نئی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 82 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار ریال تک جا پہنچا۔ گذشتہ برس صنعتی شعبے میں امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے 13 ٹینڈر جاری کیے گئے۔