لندن(این این آئی)انگلینڈ کے ایک اسکول کو نامعلوم شخص کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل موصل ہونے کے واقعے نے پورے ملک میں خوف ہراس پھیلا دیا جس کے نتیجے میں اسکولوں میں چھٹی کرادی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک اسکول کو ای میل کے ذریعے یہ پیغام ملا کہ اسکول کوکسی بھی وقت دھماکے سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ای میل کے بعد نہ صرف متعلقہ اسکول بلکہ کئی دوسرے علاقوں کے اسکولوں کی عمارتیں بھی خالی کرالی گئیں اور بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔
اگرچہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف ایک اسکول کو ملی تھی مگر لوگوں میں یہ افواہ پھیلی کہ برطانیہ کے سیکڑوں اسکولوں کو بم دھماکے سے اڑانے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اسکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اس افواء کے بعد دارالحکومت لندن کے سیکڑوں اسکول بھی بند کردیے گئے۔اسکولوں میں دھماکے کرنے کی ای میل کی افواہ پر تمام اسکولوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین کو بھی تسلی دی گئی کہ ان کے بچے محفوظ ہیں