لاہور( این این آئی)پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بجٹ 2سے 5مئی کے دوران پیش
کرنے کی تجویز دی ہے جس کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے 31مارچ کے بعد تمام محکموں کو ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔