اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے پاکستان میں منعقد ہونے والے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے انکار کے بعد فرنچائز کے مالک ندیم عمر بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے اس مسئلے کا حل ڈھونڈے۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے غیر ملکی کرکٹرز رائلی روسو، کرس گرین، تھسارا پریرا چارلز جونسنز اور محمود اللہ پاکستان آرہے ہیںتاہم کیون پیٹرسن کے بعد شین واٹش نے پاکستان آنے سے منع کر دیا ہے ۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پی سی بی پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرے جو پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں۔