اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،تینوں ملزمان کے ساتھ پولیس نے ایسا کام کردیاگیا کہ سوچابھی نہ ہوگا

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں، سیشن عدالت نے درخواست ضمانتیں متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔کینٹ کچہری میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کو شامل کر دیا۔ دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے

کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے فریقین کی بحث سن کر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان نے ایڈوکیٹ شاہد محمود اور محمد احمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…