بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے۔۔آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی زیر حراست افراد نے منہ کھولتے ہوئے دھماکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی زیر حراست افراد نے دوران تفتیش منہ کھول دیا ہے۔ زیر حراست افراد نے نیب کو بتایا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کا معاہدہ پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا تھاجبکہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے ہمیں وزیراعلیٰ کے دفتر سے احکامات ملا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پیراگون ہائوسنگ سکینڈلز میں نیب نے کئی افراد کو حراست میں لے رکھاہے جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ آشیانہ اقبال کرپشن اسکیم میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ سرکاری افسر ہیں۔نیب نے صائمہ چیمہ کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے طلب کرلیا ہے۔احد چیمہ سے دوران تفتیش ایسے شواہد ملے کہ بہت سے اثاثے اور بڑی جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے۔ نیب نے اس حوالے سے صائمہ چیمہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آشیانہ کرپشن کیس میں تفتیش کے لیے احد چیمہ کے بہنوئی منصور، سالی نادیہ، بہن سعدیہ اور اہلیہ نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔دریں اثناآشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب لاہور کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)

کے چیف انجینئر اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور کرنل (ر)عارف شامل ہیں۔نیب حکام نے چاروں افسران سے ساڑھے 9 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی۔بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹرٹیجک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 21 فروری کو نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ

کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔بعدازاں احد چیمہ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم شاہد شفیق کو بھی گرفتات کیا گیا، وہ بھی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ملزم شاہد شفیق بسم اللہ کمپنی کا سی ای او ہے جس پر کمپنی کے لیے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔اس سے قبل نیب کی

جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…