جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سائرہ اور شہروز کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اداکارہ اور سابق وی جے سائرہ شہروزکے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ اور شہروز اپنے کزن جمال شیخ کی شادی میں مصروف دکھائی دیئے اور شہروز کے ماموں اور مشہور اداکار جاوید شیخ، ان کے بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی اس شادی کے ہنگاموں میں کھوئے ہوئے دکھائی دیئے اس موقع پر لی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اور مداحوں کی جانب سے انہیں پسند کیا ۔گزشتہ روز لاہور کی بادشاہی مسجد میں شہروز کے کزن جمال شیخ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ٗجہاں سب نے خوب تصاویر بنائیں۔شام میں مہندی کے فنکشن میں سب نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔سائرہ اور شہروز سے لے کر شہزاد شیخ اور مومل شیخ نے بھی اس موقع پر ڈانس کیا اور مہندی کی تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔سائرہ شہروز نے مہندی کی تقریب کیلئے دھانی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا، وہیں مومل شیخ نے سرخ رنگ کی پیپلم شرٹ زیب تن کی۔دونوں ہی اداکارائیں اس موقع پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ شہزاد شیخ اور شہروز نے روایتی شلوار قمیض پر واسکٹ زیب تن کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…