منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عرفان خان میں خطرناک بیماری نیورو اینڈ کرائن ٹیومر کی تشخیص ہوگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اسٹار عرفان خان نے کہا ہے کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر نے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کی تشخیص کی ہے جو کہ یقینا مشکل مرحلہ ہے مگر اپنے ارگرد موجود افراد کی محبت اور مضبوطی نے میرے اندر امید پیدا کی ہے۔

ان کا اس پیغام میں کہنا تھا کہ وہ علاج کیلئے بھارت سے باہر جائیں گے اس کے باعث مجھے ملک سے باہر جانا ہوگا اور میں ہر ایک سے دعائوں کی درخواست کرتا ہوں ۔نیورو اینڈوکرائن ٹیومر ایسی رسولی ہے جو کہ ہارمونل اور اعصابی نظام کے خلیات میں نمایاں ہوتی ہے۔عام طور پر اس مرض میں ہارمون پیدا کرنے والے اعصابی خلیات میں ٹشوز کی نشوونما غیرمعمولی ہوجاتی ہے،عموماً آنتوں میں یہ مرض سامنے آتا ہے، مگر یہ مرض لبلبے، پھیپھڑوں اور جسم کے کسی بھی حصے میں بھی نمودار ہوسکتا ہے ٗاکثر یہ سنگین نہیں ہوتی مگر کچھ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔بولی وڈ اسٹار نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ جسم کے کس حصے میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے۔رواں ماہ کے شروع میں عرفان خان نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کسی خطرناک مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے ٗخیال رہے کہ عرفان خان کی کامیڈین بلیک فلم ’بلیک میل‘ رواں برس اپریل کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اس کے ساتھ کریٹی کلہاری جلوہ گر ہوں گی۔اس کے علاوہ عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم دو بھی رواں برس کے اختتام تک آنے کا امکان ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…