ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ’’ڈبل شاہ ‘‘کے نقش قدم پر،اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کو دو دو اور تین تین گنا رقم دینے لگی،عوام کی موجیں لگ گئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ڈبل شاہ کے نقش قدم پر۔اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کو دو دو اور تین تین گنا رقم دینے لگی۔رقوم نکلوانے کا سلسلہ تمام دن جاری رہا۔پتہ چلنے پر بینک عملہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ لاکھوں روپے کا نقصان۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریکوری کی کوششیں شروع۔

رقوم نکلوانے والوں کے گھروں میں رابطے۔بعض افراد نے رقوم واپس کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بینک سے اکاؤنٹ ہولڈروں نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائیں تو مشین نے خلاف توقع 5ہزار کی بجائے 17ہزار اور 20ہزار کی بجائے 38ہزاراگل دیئے۔ زائد رقم دینے کا سلسلہ تمام دن جار ی رہا۔اس طرح بینک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔جب بینک کے عملہ کو پتہ چلا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں جنہوں نے پہلے اے ٹی ایم مشین کی خرابی کو دور کیا پھر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کی شناخت کر کے رقوم کی واپسی کے لئے دوڑ دھوپ اور گھروں میں رابطے شروع کر دیئے۔ بعض کارڈ ہولڈروں نے اپنے طور پر رقوم واپس بھی کیں۔ بینک کا عملہ تمام دن رقوم کی واپسی کے لئے کوشاں رہا۔ بینک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور رقوم واپس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مقامی نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ڈبل شاہ کے نقش قدم پر۔اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کو دو دو اور تین تین گنا رقم دینے لگی۔رقوم نکلوانے کا سلسلہ تمام دن جاری رہا۔پتہ چلنے پر بینک عملہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ لاکھوں روپے کا نقصان۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریکوری کی کوششیں شروع۔رقوم نکلوانے والوں کے گھروں میں رابطے۔بعض افراد نے رقوم واپس کر دیں۔ مقامی نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ڈبل شاہ کے نقش قدم پر۔اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کو دو دو اور تین تین گنا رقم دینے لگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…