بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار کا نمبر بھی آگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے ٗ

یہ خط پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، خط میں کہا گیاکہ اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا ٗایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو معلوم تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی انہیں این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑایا گیا، ہم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا گو ہیں لیکن کلثوم نواز کے انتخاب سے حلقے کے لاکھوں ووٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے، ان لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کا بھی احساس ہونا چاہئے جو شریف خاندان کی ضد کا ہدف بنے، اس لئے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفی لیا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ برس لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے منتخب ہوئی تھیں تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جب کہ اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جب کہ اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری اور بیرون ملک مقیم ہیں



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…