جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

زمین پر قبضہ،غیرقانونی ٹھیکہ،آمدن سے زائد اثاثے،رکن قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر سمیت ا ہم شخصیات کیخلاف کارروائی شروع،دھماکہ خیز فیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی ) قومی احتساب بیورو نے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کیخلاف زمین پر مبینہ طور پر قبضہ ، سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کیخلاف غیر قانون ٹھیکہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بتانے

کے مبینہ الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔جمعے کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا اس میں متعدد فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں سردار جعفر لغاری ممبر قومی اسمبلی کیخلاف موضع چانڈیہ میں تقریباً 2425 کنال زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ۔ اجلاس میں امجد علی خان سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کیخلاف کورگ کنال پراجیکٹ کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے اور شیشم کے درختوں کی فروخت اور کٹائی کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے سپیشل اسسٹنٹ پہلاج مل اور امتیاز ملاح کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ۔ اجلاس میں منظوروسان صوبائی وزیر صنعت اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت اور دیگر کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ۔ اجلاس میں منظوروسان صوبائی وزیر صنعت اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت اور دیگر کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…