بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے حلقہ نیابت این اے 59 میں شامل 28 یونین کونسلوں میں سے 25 یونین کونسل کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اور دیگر معززین علاقہ نے چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے حلقہ نیابت این اے 59 میں شامل 28 یونین کونسلوں میں سے 25 یونین کونسل کے چیئرمینوں‘

وائس چیئرمینوں اور دیگر معززین علاقہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست اور ان کا کردار ملک بھر اور خصوصاً ان کے حلقے این اے 59 کی عوام کے لئے باعث عزت و افتخار ہے اور آئندہ الیکشن میں وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں عوام کا انتخاب بلا شبہ چوہدری نثار ہی ہونگے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے 33 برس سے زائد عرصے پر محیط بے داغ سیاسی کیریئر میں چوہدری نثار علی خان نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پورے ملک اور پوری قوم کی باوقار اور موثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ ایسے شخص کو قومی اسمبلی میں موجودگی نہ صرف علاقے کے لئے بلکہ قومی ضرورت ہے این اے 59 کے عوام اس امر پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی منتخب کردہ شخصیت نے اﷲ تعالیٰ کی مہربانی اور فضل و کرم سے آٹھ دفعہ ایم این اے منتخب ہو کر ملکی سیاست میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور انشاء اﷲ اس دفعہ و متواتر نویں دفعہ کامیاب ہو کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کریں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ چوہدری نثار کس پارٹی کی طرف سے لڑتے ہیں یا آزاد لڑتے ہیں وہ صرف نثار کے نام کو ووٹ دیں گے ۔

چوہدری نثار علی خان کے حق میں متفقہ فیصلہ کرنیوالوں میں چیئرمین یو سی چہان راجہ اونگزیب‘ ملک قیصر یو سی کولیاں حمید‘ چوہدری قمر یو سی چکری‘ چوہدری نذر عباس پڑیال‘ چوہدری اشتیاق یو سی رائیکا میرا‘ چوہدری صغیر گجر یو سی چک بیلی خان‘ چوہدری ظفر یو سی گگن‘ چوہدری توقیر یو سی چونترہ‘ صوبیدار عبدالخالق یو سی بندہ‘ چوہدری ضیاء یو سی جھٹہ ہتھیال‘ چوہدری عمران اسلم یو سی سہال‘ صوفی راجہ محمد ارشد یو سی اڈیالہ‘ حاجی محمد یاسین یو سی کلیال‘

چوہدری عمران الیاس یو سی دھاماں سیداں‘ جمیل خان یو سی مورگاہ‘ ملک جہانگیر یو سی کوٹھہ کلاں‘ ظہیر الدین بابر بھٹی یو سی موہری غزن‘ راجہ فیصل ایڈووکیٹ یو سی لکھن‘ ملک لیاقت یو سی چک جلال دین I‘ چوہدری محمد ساجد یو سی چک جلال دین II‘ راجہ الطاف قادر یو سی گرجا‘ چوہدری خلیل احمد یو سی تخت پڑی‘ چوہدری شفقت یو سی بسالی‘ کوٹھہ کلاں I‘ دھمیال۔ گزشتہ الیکشن میں چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لینے والے مگر کامیاب نہ ہونے والی شخصیات

چوہدری جواد یو سی تخت پڑی‘ ملک محمد نعیم‘ رفیق کیانی یو سی بسالی‘ چوہدری اشتیاق یو سی جھٹہ‘ ملک سعید یو سی بندہ‘ چوہدری عمران صادق یو سی چہان‘ چوہری محمد صفدر یو سی لکھن‘ ملک ناصر ریاست یو سی چک جلال دین‘ چوہدری جاوید اختر یو سی کوٹھہ کلاں II‘ اسد نمبر دار یو سی دھمیال‘ ملک یعقوب یونین کونسل کولیاں حمید‘ چوہدری محمد افضل یو سی چک بیلی خان‘

چوہدری آصف یونین کونسل ڈھوک چوہدریاں ۔ معززین علاقہ۔ حاجی علی اصغر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی‘ دبیر حسین ملک سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی‘ خرم منیر ملک سابق ناظم یو سی چونترہ‘ حاجی امیر افسر سابق ناظم مورگاہ‘ چوہدری عابد حسین سابق ناظم کوٹھہ کلاں‘ چوہددری آصف سابق ناظم کوٹھہ کلاں‘ چوہدری عجب حسین سابق ناظم‘ چوہدری ریاست سابقہ نائب ناظم سہال شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…