جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب کہاں سے لڑیں گے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور محکمہ خوراک کے سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے انتخاب لڑیں گے، نئی حلقہ بندی کے تحت لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 ہوگی، بلاول بھٹوزرداری کی قومی اسمبلی کی نشست میں لاڑکانہ شہر، تحصیل رتودیرو اور عاقل سرکل کے علاقے شامل ہونگے۔

لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر یوسی عہدیداران اور شہر کے شیخ زید کالونی میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ سے ریکارڈ ووٹوں سے منتخب کرائینگے، 2018 کے اتنخابات بلاول بھٹو کے پہلے اور مخالفین کے آخری انتخابات ہونگے، ہم مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر کے مخالف لاڑکانہ میں جمع کریں انہیں اپنے گھروں کے ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے دن رات ایک کرینگے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے اسے وزیراعظم بناکر دکھائیں گے۔ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے اور دیگر اتحادوں کی کوئی حیثیت نہیں، سینیٹ انتخابات نے ثابت کردیا کے نوازشریف ناکام ہوچکے ہیں، مجھے کیوں نکالا کے بعد نوازشریف کہیں گے کے اب پارٹی سے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو پنجاب میں بھی شکست دیں گے، انتخابی مھم کی شروعات کرلی ہے، مخالفین سن لیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کا جلسہ مخالفین کو بوکھلاھٹ کا شکار بنا دے گا بڑے عوامی جلسے صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخ، سٹی جنرل سیکریٹری محمد امین شیخ، سٹی اطلاعات سیکریٹری شکیل میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…