اسلام آباد (این این آئی)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی مکمل ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوگا ٗپراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ کے آخر تک جبکہ باقی تین یونٹس سے ایک
ایک ماہ کے وقفہ کے بعد مرحلہ وار بجلی کی پیداوار شروع ہوگی۔ منصوبے سے ہر سال پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی جس سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ ہیڈ ریس ٹنل منصوبے کے 52 کلو میٹر طویل واٹر وے سسٹم (سرنگوں) کا حصہ ہے جسے ڈیم سے پاور ہائوس تک پانی منتقل کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا ٗ منصوبے کی ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242.25 میگاواٹ ہوگی۔