لاہور(سی پی پی ) چیئرمین نیب نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ نواب وسان اور دیگر اہم شخصیت کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شکایات زیر بحث آئیں۔ قومی احتساب بیور کے چیئرمین کی جانب سے شکایات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر افسران کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں خیرپورسے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن
سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام کی جانچ پڑتال کا بھی حکم جاری کیا گیا۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی، رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش، رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ امجد آفریدی پر الزامات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران کے خلاف سو سے افراد کی غیر قانونی تقرری اور رشوت لینے کے علاوہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔