اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں نواز شریف کی ایک بڑی چوری پکڑی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں نواز خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں پیش کی گئی دستاویزات میں بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کروڑوں روپے اپنے والد کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں باپ بیٹے کے درمیان رقوم کے تبادلے کی تفصیلات
پہلی بار سامنے آئی ہیں، حسین نواز کی طرف سے اپنے والد کو ایک دن میں5 بار رقم بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو جون 2010 حسین نواز نے 5 ٹرانزیکشنز میں 13 لاکھ ڈالر بھجوائے، 21 مئی 2010 سے 19 اپریل 2017 کی ٹرانزیکشنز عدالت میں جمع کی گئی، حسین نواز کے اکاؤنٹ کی 100روپے کی ڈیپازٹ سلپ بھی عدالت میں جمع کردی گئی۔ سال 2010ء سے 2012ء کے دوران 11 لاکھ یورو نواز شریف کے اکاؤنٹ میں آئے،حسین نواز نے 23 دسمبر2010 کو اپنے والد کو 30 یورو بھی بھجوائے۔