اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا عدالت میں آمنا سامنا ہوا ۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ (لندن فلیٹس ) ریفرنس کی سماعت
کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری کے بعد عدالت سے جانے کی اجازت دیدی گئی تاہم سابق وزیر اعظم کچھ دیر عدالت میں بیٹھے رہے تو اس دور ان واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ شروع کیا ۔بعد ازاں نوازشریف عدالت سے چلے گئے ۔