جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملتان میٹرو کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی، ملتان کا کیا حشر ہوگیا؟ کامران خان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ملتان میٹرو بس کے 28 ارب روپے کے پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی، اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا گیا، اس کے علاوہ پروگرام میں کہا گیا کہ روزانہ 90 ہزار افراد کے سفر کا ہدف رکھا گیا لیکن ایک سال بعد بھی بمشکل 40 ہزار شہری سوار ہو تے ہیں، منصو بے کی کامیابی کے لیے پنجاب حکومت نے کئی جتن کیے اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کی بسیں بھی کچھ مدت کے لیے بند کی گئیں،

واضح رہے کہ ہسپتالوں یا کچہری کی جانب میٹرو بس نہیں جاتی، یہ منصوبہ سیاسی نعرے کے طور پر جلد بازی میں بنایا گیا، اس کے علاوہ یہاں پانی میں سنکھیا، ہیپاٹا ئٹس،گردے کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، یہ تمام انکشافات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں کیے گئے۔ اس پروگرام میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا سب سے شاہکار منصوبہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ ہے۔ تحریک انصاف کہتی ہے کہ 28 ارب روپے کے پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے تحریک انصاف کے اس الزام کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیبے بنیاد قرار دیا، اس کے علاوہ چینی حکومت کے حکام بھی ان الزامات کو رد کرچکے ہیں۔ پروگرام میں کہا گیا کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کوئی کرپشن ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو نیب ہی کرے گا لیکن اس منصوبے کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹرو ملتان کے رہائشیوں کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس منصوبے میں عوام کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔ یہ منصوبہ ایک سال بعد بھی ناکام نظر آتا ہے اور یہ اب حکومت پنجاب اور قومی خزانہ کے لیے ایک سفید ہاتھی بن گیا ہے اس منصوبے سے یہ سوال جنم لیتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بڑے بڑے منصوبوں میں دور رس سوچ اور منصوبہ بندی کہیں نظر نہیں آتی جو ایسے منصوبوں کا تقاضا ہوتی ہے۔ پروگرام میں موجود نجی ٹی وی کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے

گزشتہ دس پندرہ سال میں یہاں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں نئی سڑکیں اور فلائی اوور بنائے گئے ہیں حکومت پر سرائیکی بیلٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا تو خادم اعلیٰ نے یہاں کے لوگوں کو خو ش کرنے کے لیے میٹرو بس کا آغاز کیا گیا، 28 ارب روپے سے زائد کے اس منصوبے پر تیزی سے کام ہوا، اس منصوبے کے تحت ساڑھے 18 کلو میٹر ٹریک کے لئے 21 نئے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیشن تعمیر کیے گئے۔ اس منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنوری 2017 میں کیا لیکن ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ملتان کے لوگ اس مہنگے منصوبے سے دور ہی نظر آتے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں میں حکومت نے لوگوں کا رش بڑھانے کے لیے سپیڈو بسیں شروع کیں، یہ بسیں مکمل طور پر خالی ہوتی ہیں یا ان میں دو تین مسافر ہوتے ہیں۔ یہ بات نا قابل فہم ہے کہ اربوں روپے کے اس منصوبے سے لوگ استفادہ حاصل کیوں نہیں کر رہے؟ اس موقع پر ایک خاتون نے بتایا تمام بسیں خالی پھر رہی ہیں، پٹرول اور پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔حکومت کو توقع تھی کہ ان بسوں پر روزانہ 90 ہزار شہری سفر کریں گے لیکن حکام کہتے ہیں ایک سال گزر جانے کے باوجود مشکل سے 40 ہزار لوگ میٹروبس کا استعمال کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…