جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کو جوتا مارنے کا معاملہ، رانا ثنا اللہ نے دھماکہ خیز اعتراف کر لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /سی پی پی/این این آئی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان پر جوتا پھینکنے والے شخص کا تعلق ہم سے ہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو جوتا مارنے والے شخص مرزا رمضان کا ہم سے تعلق ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرزا رمضان ہمارے یو سی چئیرمین کا بھائی اورمسلم لیگ ن کا ورکر ہے۔

وہ ہماری میٹنگز میں اورہر جگہ ہمارے ساتھ ہوتا ہےاس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے ہی گیا تھا، اس نے اپنے بیان میں خود کہا کہ میں گھر بیٹھا تھا ، مجھے غصہ آیا اور میں عمران خان کو جوتا مارنے وہاں چلا گیا جس کو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ اسے شہریار نے کہا تھا غلط ہے، ہم نے بعد میں بھی اس کی مذمت بھی کی،اور اسے بھی کہا کہ یہ تم نے غلط کیا ہے ۔ اگر ہمیں اپنی عزت عزیز ہے تو ہمیں دوسروں کی بھی عزت کرنی چاہئیے۔دریں اثنا رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گالی نہیں دی ، جوتا پڑنے سے قبل اگر متنبہ کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے جوتا مروانے سے پہلے بیان دے کر خود کو الزام سے بچانے کی کوشش کی، یہ اتفاق تھا، عمران خان کو ان کے طریقہ کار کے مطابق شادی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ رانا ثنا اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر پنڈی کا شیطان کہہ کر مخاطب کیا۔  رائیونڈ خودکش حملے کے حوالے سےصوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا اور اسکی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں اس لیے سکیورٹی کو ازسر نو جائرہ لیکر مزید سخت کیا جائے گا ،فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہداء کے خون سے زیادتی کے مترادف ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ کرکے

پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ،دعا گو ہوں کہ اللہ شہید ہونے والے کے درجات بلند کرے ، جنہوں نے قربانی دی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس گردی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔

دھماکہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کے خلاف سازش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کیکڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں،پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گے اور اس کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گی۔کیونکہ دہشت گردوں کی یہی کوشش ہے کہ سکیورٹی اداروں اور رش کی جگہ کو ٹارگٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے

کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہدا سے زیادتی کے مترادف ہے ،ہمیں اپنی سکیورٹی کا مورال بلند کرنا چاہیے،نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے سترہ پوائنٹس ہیں جن پر روز کی بنیاد پر عمل کیا جاسکتا ہے۔پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے لیکن اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے

کہا کہ اگر عمران خان نے یہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو جوتیاں صحیح پڑ رہی ہیں تو وہ بھی تیار ہوجائیںکیونکہ میں نے جنرل بات کی تھی لپ عمران خان نے جو کلچر شروع کیا ہے وہ اب ہر طرف جائے گا۔جوتا کلب میں ٹاپ نمبر پر شیخ رشید کے نام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ لگا ہے کہ میری بات پر پنڈی کا شیطان بڑا طلملایا ہے جس کی مجھے خوشی ہے کہ چوٹ صحیح جگہ لگی ہے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…