مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرا گوائے اورھنڈوراس مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک جلد ہی تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کریں گے۔ ایک اعلیٰ سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ
پیرا گوائے اور ھنڈوراس نے بتایا کہ دونوں ممالک جلد ہی القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تیار ہیں ۔ذرائع کاکہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے شرط عاید کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ان کے ملک کا دورہ کریں یا القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے میں تعاون کرے۔