جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’میں سامنے کھڑا ہوں جس نے جوتا مارنا ہے، مارلے‘‘ عمران خان کا جہلم میں دوران خطاب گاڑی پر کھڑے ہو کر چیلنج

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میری نواز شریف اور آصف زرداری سے کوئی ذاتی جنگ نہیں، میری جنگ آپ کا پیسہ چوری کرنے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے،جہلم میں ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو تو ہم نے کیوں نکالا کردیا، اب چھوٹے میاں کی باری ہے،عمران خان نے کہا کہ ان کی کسی شخص سے نہیں، کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب چھوٹے میاں جونیئر ڈان شہبازشریف باری لینے آئے ہیں۔

شہبازشریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں، اس موقع پرعمران خان نے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سوچ، نئے انقلاب اور 2018 میں نئے پاکستان کی ضرورت ہے، عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ 2018 میں جیت کردکھاؤں گا، آپ سب کوسلام پیش کرتا ہوں، آج جوانوں کے ساتھ ساتھ بچے اور بوڑھے بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آگے چلی گئی، میانوالی سے جہلم کے علاقے پیچھے رہ گئے، انہوں نے کہا کہ نو سال قبل ہرپاکستانی پر 35 ہزار روپے قرض تھا، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے قرض ہو چکا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے، عوام غریب اور مقروض ہورہے ہیں، پیسہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضے لینے پڑتے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس لگتا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سرکاری سکول سے پڑھنے والا بچہ وزیراعظم بنے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ جب باہر جاتا ہے توسہولتیں نہیں ملتیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گاڑی پرکھڑے ہو کر خطاب کرتے ہوئے چیلنج کر دیا کہ کسی نے مجھے جوتا مارنا ہے تو مار لے میں سامنے کھڑا ہوں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں کیچ بھی اچھا کرتا ہوں اور تھرو بھی، مسلم لیگ (ن) والوں کو جوتے کوئی اور مار رہا ہے، بدلہ ہم سے لے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…