جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

چین نے دنیا کا متوسط آمدن کا سب سے بڑا طبقہ پیدا کیا ہے ،وزیراعظم لی کی چیانگ

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے 13ویں قومی عوامی کانگریس کے اجلاس میں پیش کیے جانے والی اپنی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں کہا کہ چین میں دنیا کا سب سے بڑا متوسط آمدن والا طبقہ پید ا کیا ہے ۔انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہ ذاتی آمدن اقتصادی شرح نمو سے بڑھ کر سالانہ اوسط 7.4فیصد ہو گئی ہے کہا کہ گزشتہ 5برسوں میں چین میں معیار زندگی مسلسل بہتر ہوا ہے ۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی )کے ڈائریکٹر ہیلائی فینگ نے کہا کہ نا مکمل اعدادوشمار کے مطابق چین کی قریبا 1.4بلین آبادی کے 400ملین سے زیادہ افراد متوسط آمدن کمانے والے ہو گئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اس تعداد میں بدستور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فروغ پذیر گروپ ملکی مارکیٹ کی نموح کیلئے بہتر ماحول پیدا کریگا، چین کی مستقبل کی کھپت مارکیٹ کیلئے روشن پہلوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا توقع ہے کہ کھپت 2018میں اقتصادی پیداوار کا قریباً 60فیصد ہو گی ، چین کے قومی شماریات بیوور (این بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق چین کی فی کس ڈسپوز ایبل آمدن 2017میں 25974یوآن (4099.4)ڈالر تھی جبکہ درمیانے طبقے کی آمدن 22408یوآن (3556.8)ڈالر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین خود کو دنیا کیلئے زیادہ کھول دیگا اور یہ اقدام اپنے درمیانی آمدن والی آبادی کی کھپت میں مزید اضافے اور مجموعی کھپت میں اضافے کیلئے اسے کے اعتماد اور عزم کا مظہر ہے ۔بیرونے ملک سفر کرنا شہری خاندانوں اور نوجوان نسل کی خوشخالی کو ناپنے کا اہم پیمانہ بن گیا ہے ،وسیع تر درمیانی آمدن والی آبادی کی بدولت زیادہ سے زیادہ چینی سمندر پار سفر کرنے لگے ہیں ۔ جوکہ عالمی اقتصادی شرح نمو کیلئے ایک اچھی خبر ہے چین مسلسل برسوں تک باہر جانے والے سیاحوں کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے ،2017میں قریبا ً130ملین چینی سیاحوں نے سمندر پار سفر کیا.

جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد سے زیادہ ہے یہ بات چین کی بیرونی سیاحت سے متعلق ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے عالمی سیاحت کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق چینی سیاحوں کی طرف سے سمندر پار کھپت دنیا کی مجموعی کھپت کا 1/5سے زائد ہے ۔ سنگاپور میں قائم لیانہی زائوباو نے حال ہی میں کہا کہ توقع ہے کہ سیاحتی صنعت آئندہ دہائی میں عالمی نئے روزگار کا ایک چوتھائی سے زیادہ پیدا کرے گی ،مزید کہا گیا ہے کہ چین کے باہر جانے والے سیاح اس ضمن میں اہم ایجن ہوں گے ،اخبار لکھتا ہے کہ چینی مارکیٹ زبردست صلاحیت کی حامی ہے کیونکہ توقع ہے کہ ملک مستقبل میں قریبا10ملین نئے پاسپورٹ جاری کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…