بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قطری حکومت اور قوم کی مدد جاری رکھیں گے، ایران

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی)ایران نے خلیجی ریاست قطر کی ہرممکن حمایت اور مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت نیول فورس کے وائس ایڈمرل بریگیڈیئر علی رضا تنکسیری نے کہا ہے کہ قطر ان کا حلیف ہے اور وہ قطری حکومت اور قوم کی ہرممکن مدد اور حمایت جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ان خیالات کا اظہار دوحہ کے دورے کے دوران ڈیمڈکس 2018 کے عنوان سے منعقدہ ایک نمائش سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات قطر کے ساتھ تعاون کے متقاضی ہیں اور ہم دونوں ملکوں کیدرمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔بریگیڈیئر تنکسیری کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں ہونے والی دفاعی نمائشوں میں ایران میں تیار کیے جانے والے دفاعی آلات کو پیش کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں قطر کے بعض دوسرے خلیجی ممالک کے ساتھ پائے جانے والی کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ قطر نے پڑوسی ملکوں کی طرف سے اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کے باوجود تمام شعبوں میں کامیابی کے ساتھ سفرجاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور ایران کے درمیان ساحلی دفاع کے میدان میں دو طرفہ تعاون، کوسٹ گارڈ، فوجی مشقوں میں شرکت جاری رکھیں گے۔ ایران پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے مساعی جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ خلیج ممالک ہمارا گھر ہیں اور ان کا امن ہمارے ہاتھ میں ہے۔خیال رہے کہ ایرانی وفد نے ڈیمڈکس 2018 دفاعی نمائش کا بھی دورہ کیا اور قطر کی جانب سے تیار کردہ دفاعی آلات کا معائنہ کیا۔ قطر کی جانب سے ہر دو سال کے بعد اس نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…