اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ( ق) مل کر مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔معروف صحافی سہیل ورائچ کا دعویٰ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی اور پی پی اس وقت مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف لڑ رہی ہیں تو کیا مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس وقت پاکستان تحریک
انصاف کی پنجاب میں پوزیشن مضبوط ہے لیکن کچھ اچھے امیدوار پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے پاس بھی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آخر میں جا کر یہ جماعتیں مل جائیں گی اور یہ تینوں پارٹیاں مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔کیونکہ ان تینوں پارٹیوں کا ٹارگٹ مسلم لیگ ن کو ہرانا ہوگا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقع پر بھی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحا دہوا تھا ۔