بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ میں نواز شریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار، مسترد کردی گئیں

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیر ریلوے سعد رفیق اوروزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئیں۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نوازشریف، خواجہ سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی اور تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق فیصلوں پر تبصرہ ہرآدمی کا حق ہے، ہم نہیں سمجھتے جو مواد ہمارے سامنے پیش کیا گیا وہ توہین عدالت سے متعلق ہے۔درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے کہا عدالت کا فیصلہ 20کروڑ عوام کی توہین ہے، اس پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پارٹی نے 20کروڑ ووٹ لیے تھے؟ عدالتی تحمل بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔شیخ احسن نے کہا کہ عدالتی تحمل کی بھی ایک خاص حد ہوتی ہے، اس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ شاید اس معاملے میں حد کراس نہیں ہوئی، شاید کسی اور موقع پراس سے زیادہ ہوئی ہو۔جسٹس اعجاز الاحسن نے شیخ احسن الدین سے مکالمہ کیا کہ آپ کی حد سے ہماری حد زیادہ ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ احتساب نہیں انتقام ہے، سعد رفیق نے کہا صادق اور امین کا تماشا لگا تو معاملہ بہت دورتک جائیگا۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ایسے بیانات کو ہم درگزر کررہے ہیں،کئی چیزیں اس سے بڑی ہوئی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…