بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

’’سب دعوے کرتے رہے اقرار الحسن بازی لے گیا ‘‘ میانمار کے بعد اب سرزمین شام سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر آگئی

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن سے شاید ہی کوئی پاکستانی ایسا ہو گا کہ جو واقف نہ ہو ، اقرار الحسن اپنے پروگرام’’سر عام ‘‘کے ذریعے جہاں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل رہتے ہیں وہیں خدمت خلق کیلئے ان کی کوششیں اب پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکل کر پوری دنیا میں مظلوموں کی آواز بنتی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن شام میں جاری خانہ جنگی سے متاثرہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے شام پہنچ چکے ہیں۔ شام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شام میں بمباری جاری ہے ۔اور اس بمباری کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں مسلمان شہید ہو رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شام جا رہا ہوں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت شام میں خانہ جنگی جاری ہے لیکن حلب کے پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کوہماری ضرورت ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے اقرار الحسن برما کا بھی دورہ کر چکے ہیں جہاں سے انہوں نے دنیا کے سامنے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی واضح تصویر پیش کی تھی۔واضح رہے کہ شام میں ہونے والے مظالم نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہےاور بشار الاسد اور روسی فوج کی جانب سے تازہ کارروائی میں شہر غوطہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں مرنے والے بچوں، عورتوں اور مردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے جبکہ حلب کو کھنڈر کا ڈھیر بنانے کے بعد اب شامی فوج غوطہ کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے شہری آبادی پر بے دریغ بھاری بمباری کر رہی ہے ۔ سلامتی کونسل میں بھی اس ظلم کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ روز امریکہ بھی شام پر حملے کا واضح عندیہ دے چکا ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…