بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

بھارت کاآئی پی ایل کے بعد آئی سی ایل کے ذریعے ایک اور لیگ کی تیاریاں شروع کر دیں

datetime 29  اپریل‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) ہندوستان میں مشہور کرکٹ لیگ انڈین کرکٹ لیگ( آئی سی ایل) کو ایک بار پھر سبھاش چندرا کی زیر قیادت ایسل گروپ کے ذریعے لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آئی سی ایل نامی نجی کرکٹ لیگ کو 2007 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی تاہم انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے اسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا اگر کوئی کھلاڑی لیگ کا حصہ بنا تو اس کا عالمی کرکٹ میں مستقبل خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔بی سی سی آئی نے اس لیگ کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو اس سے دور رکھنے کے لیے ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 200 گنا تک اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کے نام سے اپنی لیگ بھی لانچ کی تھی۔
یہ لیگ 2009 تک جاری رہی لیکن پھر کچھ وجوہات کی بنا پر اس لیگ کو جاری نہیں رکھا گیا جس میں سے ایک بڑی وجہ یہ تھی آئی سی سی نے بھی اس لیگ کو اس وقت تک ماننے سے نکار کر دیا تھا جب تک انڈین بورڈ اسے تسلیم نہ کرے۔تاہم ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انڈین کرکٹ لیگ کو دوبارہ لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ایسل گروپ نے اپنی کمپنی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت آئی سی سی کے تمام رکن ملکوں میں اپنی کمپنیاں رجسٹر کرائے گی۔ایسل گروپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے جو فارمیٹ بنایا تھا انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) اس کی نقل ہے اور للت مودی سمیت بی سی سی آئی کے سابق عہدیداروں نے تسلیم کیا تھا کہ ہماری لیگ سے انہیں خطرات لاحق ہو گئے تھے۔اس طرح کی افواہیں بھی سامنے آئی ہیں کہ آئی پی ایل کے سابق برطرف سربراہ للت مودی بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کے منصوبے کا حصہ نہیں ہیں۔اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کمپنیز کے رجسٹر کرائے جانے کے حوالے سے اطلاعات درست ہیں لیکن ابھی یہ چیزیں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ان پر کام جاری ہے، جیسے جیسے مزید پیرفت ہو گی ہم آگاہ کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…