ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست اور شہبازشریف کے ن لیگ کاصدر بننے کے بعدپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میں حیرت انگیز صورتحال،ریکارڈ بن گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 43400 اور43500کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 44 ارب73 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت38.82 فیصدزائدجبکہ60.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز50پوائنٹس

کی مندی سے ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 43358 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم سینٹ انتخابات کامرحلہ بخوبی مکمل ہونے کے نتیجے میں حکومتی مالیاتی ادارے ، مقامی برویکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام ،فوڈزاور دیگر سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43700 پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس207.15 پوائنٹس اضافے سے 43618.08 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،126 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔منگل کو 15کروڑ 23 لاکھ23 ہزار310 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیرکی نسبت4کروڑ25 لاکھ98ہزار210شیئرززائد ہے ۔ سرمایہ کاری مالیت میں44ارب73کروڑ93لاکھ77ہزار419روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر90کھرب66ارب47 کروڑ48 لاکھ7ہزار841 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 100.00 روپے اضافے سے 12350.00 روپے اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت39.95 روپے اضافے سے2035.05 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت100.00 روپے کمی سے7700.00 روپے اور بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت31.51 روپے کمی سے 700.00 روپے ہو گئی ۔منگل کو اے زی گارڈ نائن کی سرگرمیاں89لاکھ65ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت76پیسے اضافے سے 15.46 روپے اور نیمیرریزائن کی سرگرمیاں82لاکھ23ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سے8.49 روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 92.15 پوائنٹس اضافے سے 21848.18 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس329.80پوائنٹس اضافے سے 74338.62 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس166.00 پوائنٹس اضافے سے31576.56 پوائنٹس ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…