جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، 10لیگی کارکنان زخمی

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بد نظمی کے باعث 10لیگی کارکنان زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے شروع ہونے سے قبل ہی ن لیگ کے کنونشن سنٹر میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔سیکیورٹی اہلکا روں نے کنونشن سنٹر کے ہال میں موجود لیگی کارکنوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا کچھ وقت گزرنے کے بعد جب کارکنوں نے ہال کے اندر جانا چاہا تو انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی

جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور صورتحال بد نظمی میں تبدیل ہو گئی ۔اس دوران لیگی کارکنوں نے کنونشن سنٹر کے ہال کے شیشے توڑ دئیے ،وہاں موجود خار دار تار کو پیچھے ہٹا دیا اور واک تھرو گیٹ کو بھی نقصان پہنچا یا ۔اس ہنگامہ آرائی کے دورا 10لیگی کارکنان بھی زخمی ہو گئے ۔دریں اثنا اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن)کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن)کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ(ن)نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…