اسلام آباد(آن لائن) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کو جراتمندانہ قیادت اور دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر امریکی حکومت کی طرف سے لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے یہ ملٹری ایوارڈ امریکی حکومت کی طرف سے غیر ملکی عسکری لیڈر کو نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کو امریکی حکومت کی طرف سے لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے یہ ملٹری ایوارڈ امریکی حکومت کی طرف سے غیر ملکی عسکری لیڈر کو دیا جاتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کو کمانڈر ایو ایس ایئرفورس سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا گیا جبکہ امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی پاک فضائیہ کے سربراہ کو جراتمندانہ قیادت اور دہشتگردی کے خلاف اہم کردار پر اس اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے علاوہ ازیں ایئرچیف مارشل سہیل امان سے امریکی کمانڈر جیفری ایل ہیریجن نے ملاقات کی ہے جسس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔