کراچی(این این آئی)ایران پاکستان بزنس فورم آج(منگل)کراچی میں منعقد ہوگا، بزنس فورم میں ایرانی تاجروں کا اعلی سطح کا وفد بھی شرکت کریگا،فورم کی صدارت ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کریںگے ، وفد میں ایرانی چیمبر سمیت تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ توانائی، تعمیرات، زراعت، ادویہ سازی، پٹروکیمیکلز،
ٹیکسٹائل، تعمیراتی سامان، چاول، کھجوراور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، ایرانی تاجروں کا 30رکنی وفد 11تا 14مارچ پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان میں تجارتی انجمنوں اور چیمبر آف کامرس سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریگا، ایرانی وفد کی آمد کا مقصد پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔