پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ٗ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نام فائنل ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق اتوار کو یہاں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، آصف کرمانی، طارق فضل چوہدری، بیرسٹر ظفراللہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ رضا ربانی امیدوار نہ ہوئے تو چیئرمین سینیٹ ہماری جماعت سے ہوگا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی جماعتوں سے لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات و وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نوازشریف نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود رضا ربانی کو چیئرمین دیکھنا چاہتے ہیں ، مخالفین کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ (ن) لیگ کامیاب نہ ہو ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے لیے چیئرمین سینیٹ کیلئے اب بھی رضا ربانی پہلی ترجیح ہیں۔حاصل بزنجو نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں تاہم رضا ربانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو اب بھی وقت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر رات تک پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا تو پیر کی صبح نواز شریف مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا (ن) لیگ کے امیدوار آپ ہوں گے جس پر حاصل بزنجو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مسکان سے اندازہ لگا لیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…