منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف پر تقریب کے دوران جوتا پھینکنے ک واقعہ،جوتا پھینکنے والے کے ساتھ مزید2افرادبھی گرفتار ہوئے،ن لیگ کے کارکن ’’حوالات‘‘ تک پہنچ گئے، افسوسناک صورتحال

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینک دیا گیا ،سکیورٹی اہلکاروں اور شرکاء نے جوتا پھینکنے والے شخص کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ،

مشتعل لیگی کارکن تھانے پہنچ گئے اور حوالات میں بند ملزمان کو مارنے کی کوشش اور باہر سے کھڑے ہو کر جوتے دکھاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف گڑھی شاہو میں واقع جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام مفتی محمد نعیمی اور ڈاکٹر سرفرازنعیمی شہید کی یاد میں منعقدہ سالانہ تقریب میں شریک تھے ۔ جیسے ہی نواز شریف خطاب کے لئے ڈائس پر پہنچے تو اسٹیج کے قریب موجود ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینک دیا اور اس نے دونوں ہاتھ فضا میں بلند کر کے نعرہ بھی لگایا ۔سکیورٹی کے عملہ نے نواز شریف کو فوری طو رپر اپنے حصار میں لے لیا جبکہ دیگر اہلکارو ں اور شرکاء نے جوتا پھینکنے والے شخص کو قابو کر لیا جبکہ بعض شرکاء نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ نواز شریف مختصر خطاب کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے ۔ بتا یاگیا ہے کہ جوتا پھینکنے والا نوجوان جامعہ کا ہی سابق طالبعلم ہے ۔پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے پر اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن مشتعل ہو کر ملزم کی تھانہ گڑھی شاہو پہنچ گئے ۔ اس دوران خاتون سمیت کچھ کارکن حوالات کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جو حوالات میں بند ملزموں کو مارنے کی کوشش اور ناکامی پر انہیں جوتے دکھاتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی نفری نے تمام کارکنوں کو زبردستی باہر نکال کر مرکزی دروازہ بند کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…