ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

زینب قتل کیس:مجرم عمران کی سن لی گئی، عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا،کل کیا ہونے جارہا ہے

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب کے قاتل عمران کو 4 بار سزائے موت سمیت مختلف سزاﺅں اور جرمانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مجرم نے اپیل دائر کررکھی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی کہ اقرار جرم کرنے کی وجہ سے اس کی سزا میں نرمی کی جائے،لاہور ہائی کورٹ نے عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مجرم ا عدالتی ر یکارڈ اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے زینب کے قاتل عمران کی اپیل کی سماعت کی اس موقع پر زینب کے والد حاجی امین اپنے وکیل اشتیاق چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ننھی زینب کے قاتل عمران نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے توسط سے جیل سے اپیل دائر کی ہے اپیل کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے ی مصدقہ کاپی بھی منسلک ہے۔مجرم عمران نے تین صفحات پر مشتمل جیل اپیل میں موقف اختیارکیا ہے کہ دوران ٹرائل اس نے عدالت کاقیمتی وقت بچانے کے لیے عدالت کے سامنے اقرار جرم کیا، ترقی یافتہ ممالک میں اقرار جرم کرنے والے مجرموں کے ساتھ عدالتیں نرم رویہ اختیار کرتی ہیں لیکن اقرار جرم کے باوجود عدالت نے اس کے ساتھ نرم رویہ اختیار نہیں کیا اور اسے سزائے موت اور دیگر سزا ئوں کا حکم سنا دیا۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ غربت کے باعث وکیل کی خدمات حاصل نہیں کرسکتا لہٰذا عدالت عالیہ اس کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سزا میں نرمی کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے قصور واقعے میں ننھی زینب کے قاتل عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مجرم کاعدالتی ر یکارڈ اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں کرتے ہوئے اعتراف جرم اور شواہد کی بنیاد پر سیریل کلر عمران کو مجموعی طور رپ 32لاکھ روپے جرمانہ اور 4مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…