اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

datetime 29  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی،پلیئرز گذشتہ شب لاہور سے کراچی پہنچے جہاں سے ان کی براستہ دبئی ہوبارٹ روانگی شیڈول تھی، کپتان محمد عمران پ±رامید ہیں کہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے ٹیم کو اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں میں بھر پور مددملے گی۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے فیڈریشن چیف اختررسول کی ملاقات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں،انکی ہدایت پرہی حکومت پنجاب نے قومی ٹیم کے آسٹریلیا میں شیڈول چارملکی ٹورنامنٹ کے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری قبول کرلی، پی ایچ ایف کو92 لاکھ 43 ہزارروپے کے فنڈز موصول ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی طرف سے 86لاکھ 13ہزار روپے سفری اخراجات جبکہ 6لاکھ 30ہزارروپے ہوٹل اور کیمپ کیلیے جاری کیے گئے۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ آسٹریلیا دنیا کی نمبر ون ٹیم اور اس کے مقابلے میں پاکستان کی رینکنگ کافی کم ہے، البتہ دونوں ٹیموں کے مابین ماضی میں ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوئے جس کے بعد کامیابی کے یکساں مواقع ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمارے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا، دوسری جانب چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں مسلسل چلی کھیلتی آرہی ہیں۔
پاکستان میں سخت گرمی جبکہ آسٹریلیا میں سردی کا موسم ہے،کنڈیشنز کا فرق پڑے گا لیکن کوشش کریں گے کہ ٹیم جلد ازجلد ہم آہنگ ہوجائے، انھوں نے کہا کہ رضوان سینئر اور راشد محمود ہالینڈ میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیںجس سے فرق پڑے گا ان کی جگہ 2 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے،قومی کپتان نے کہاکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں ٹیم کی کمزوریوں پر کافی حد تک قابو پانے کی کوشش ہوئی فزیکل فٹنس ،فنشنگ اور گول مسنگ پر زیادہ کام کیا گیا،ہم چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔
واضح ر ہے کہ 2 مئی سے 10 مئی تک آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی محمد عمران کی قیادت میں18 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ دوسری طرف کپتان پ±رامید ہیں کہ آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ کی وجہ سے اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…