منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

رجنی کانت کی سیاست کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انٹری چند ہی دن میں ایک ہی پوسٹ کے اندر ان کے فالوؤر کی تعداد 54 ہزار سے بڑھ گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی سپر اسٹار 67 سالہ رجنتی کانت یوں تو نہ صرف ریاست تامل ناڈو بلکہ پورے جنوبی بھارت میں کروڑوں افراد کے حقیقی ہیرو ہیں۔فلموں میں سیاست کی شعبدہ بازیاں دکھانے کے بعد 2017 کے آخری دن رجنی کانت نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات سے قبل پارٹی بناکر سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔اسی طرح اب رجنی کانت نے 2018 کی پہلی سہ ماہی شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کو جوائن کرلیا۔

خیال رہے کہ 67 سالہ رجنی کانت اب تک صرف ٹوئٹر پر موجود تھے، انہوں نے 4 سال قبل 2014 میں ٹوئٹر کو جوائن کیا تھا۔تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پہلے انسٹاگرام اور اس کے بعد فیس بک کو بھی جوائن کرلیا۔حیران کن طور پر انہیں کے دونوں اکاؤنٹس کو محض چند منٹ بعد ہی کمپنی نے تصدیق شدہ اکاؤنٹ قرار دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس کو بلیو مارک دے دیا۔رجنی کانت نے 4 دن قبل انسٹاگرام کو جوائن کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ہی ایک مقبول فلم کا ڈائلاگ لکھا۔اگرچہ سپر اسٹار کی اس تصویر کو 4 دن کے اندر محض 34 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا، تاہم چند ہی دن میں ایک ہی پوسٹ کے اندر ان کے فالوؤر کی تعداد 54 ہزار سے بڑھ گئی۔رجنی کانت نے انسٹاگرام پر 2016 میں آنے والی اپنی پولیٹیکل تھرلر ڈرامہ فلم ’کبالی‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسی فلم کا ڈائلاگ لکھا کہ ’انہیں بتاؤ دو کہ میں آچکا ہوں۔ان کی اسی پوسٹ پر کئی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔علاوہ ازیں 2 مارچ کو ہی رجنی کانت نے فیس بک پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا، جسے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد لائی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ٹوئٹر پر بھی ان کے مداحوں کی تعداد 45 لاکھ سے زائد ہے، حیران کن طور پر وہ سوشل میڈیا پر بولی وڈ اداکاروں سے مقبولیت میں کافی پیچھے ہیں۔67 سالہ رجنی کانت کی آنے والی فلم پوائنٹ 2 زیرو بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے، جس میں ان کے ساتھ بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم ’’‘‘2.0 تامل ہندوستانی فلم ’’اینتھیران‘‘یعنی روبوٹ کا سیکوئل ہے۔فلم کے ہدایتکار ایس شنکر ہیں جبکہ اس کا بجٹ 350 کروڑ روپے سے زائد لگ بھگ 400 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔رجنی کانت اور اکشے کمار کے ساتھ اس میں ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کریں گی، جنھوں نے اکشے کے ساتھ ‘سنگھ از بلنگ’ میں کام کیا تھا۔فلم کا اگرچہ تاحال کوئی ٹریلر جاری نہیں کیا گیا، تاہم اس کے پہلے پوسٹر نے ہی دھوم مچا رکھی ہے، جب کہ اطلاعات ہیں کہ تین دن قبل ہی اس فلم کا ایک مختصر ٹیزر انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا تھا۔فلم کو رواں برس کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان تھا، تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے جون تک ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…