بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل تھری کا فائنل ، انتظامات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی )پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پرانتظامات کوحتمی شکل دینے سلسلہ جاری ہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی 25 مارچ کو شیڈول فائنل کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو 100 فیصد مکمل قرار دے چکے اور ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم15 مارچ تک مکمل ہوجائے گا تاہم صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔

اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے ادارے نے15 مارچ تک فیز ون میں اپنا کام مکمل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے،اسٹیڈیم میں جاری کام میں انتہائی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، کام کرنے والے عملے کی رفتار کے ساتھ اس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے تاہم تماشائیوں کے لیے نشستوں کی تنصیب کا کام ہنوز باقی ہے۔ظہیر عباس انکلوژر میں 1062 نشستیں نصب کی جانی ہیں۔ دونوں ٹیموں کیلئے ازسر نو بنائے جانے والے ڈریسنگ رومز میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔مرکزی عمارت کے دونوں جانب 15,15 ہاسپیٹلیٹی باکسز کا تعمیراتی کام جاری ہے لیکن ان باکسز میں نشستیں نصب کرنے کا مرحلہ تعطل کا شکارہے۔ مرکزی عمارت میں اہم شخصیات کے میچ دیکھنے کے لیے دونوں طرف قائم چیئرمین باکسز مخدوش قرار دیے جانے کے سبب بند رکھنے کے بجائے زیر استعمال لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔سر شاہ سلیمان روڈ پراسٹیڈیم کی دیوار سے ملحق خطرے کی علامت ٹائر کی دکان ،شاپنگ سینٹرز اور نجی درسگاہ کے سامنے اقبال قاسم انکلوژر کے دروازے پرکھڑی ناکارہ گاڑیاں بھی خطرے کی علامت ہیں۔دوسری جانب فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 16مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔قبل ازیں بدھ کوکے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سمیع صدیقی نے اپنے میشرکھیل ڈاکٹرسید جنید علی شاہ کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپنے ادارے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کام 15 مارچ تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…