جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دو، دو بار قسمیں اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اپنے جرم کا اقرار اور سچی توبہ کریں ورنہ ۔۔!قرآن پر جھوٹی قسم لینے اور دینے والا دونوں مجرم ہیں، چودھری شجاعت حسین کا انتباہ کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قرآن مجید پر جھوٹی قسم کھانا ووٹ کیلئے پیسے لینے سے بڑا جرم ہے، قرآن پر جھوٹی قسم لینے والا اور دینے والا دونوں مجرم ہیں، سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ارکان اسمبلی خصوصاً خواتین ارکان سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف دینے کیلئے کہا گیا،

بعض نے تو مجبوری میں قسم اٹھائی وہ معافی مانگے کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے، جنہوں نے دو دو بار قسم اٹھائی وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، سوائے اللہ تعالیٰ کے انہیں کوئی معاف نہیں کر سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مجبوری کے تحت قسم اٹھانے کا کفارہ تو نہیں لیکن اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے، انہیں چاہئے کہ اپنے جرم کا اقرار کریں اورسچی توبہ کریں ورنہ ان کی اولادیں بھی انہیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان نے آج تک الیکشن کے سلسلے میں کبھی کسی سے قسم نہیں لی، میرے والد کی شہادت کے جب میں اور چودھری پرویزالٰہی سیاست میں آئے تو سارا ضلع آپس میں متحد ہوگیا کہ انہیں سیاست میں آنے سے روکا جائے، ضلع کونسل کے الیکشن آئے تو اس وقت خفیہ رائے شماری نہیں ہوتی تھی بلکہ سب کے سامنے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دیا جاتا تھا، ہم نے الیکشن میں حصہ لیا اور ہمارے مخالفین نے قرآن پر قسمیں لیں، ہم نے کسی سے کوئی قسم نہیں لی اور آخر میں اللہ کے فضل و کرم سے چودھری پرویزالٰہی ایک ووٹ سے ضلع کونسل کے چیئرمین بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد یہی کہتے تھے کہ انسانوں کی بجائے اللہ پر بھروسہ رکھیں اس میں کامیابی آپ کی ہی ہوگی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کو تو نہیں کہوں گا کہ وہ قرآن کو زیر بحث لائیں لیکن ان لوگوں سے ضرور درخواست کروں گا کہ وہ نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے اس غلط فعل کی معافی مانگیں اور آئندہ اس سے پرہیز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…