بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنڈی میٹرو بس پراجیکٹ پر من گھڑت بیانات کی کمزور پالیسی سے کیا خان صاحب مثبت نتائج حاصل کر پائیں گے یہ ایک سوالیہ نشان ہے !!!

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( پ ر)عمران خان کی جانب سے آج ایک ٹویٹ میں راولپنڈی بس منصوبے پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان نے کہا ’’ آڈٹ رپوورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5ارب روپے کا نقصان کر چکا ہے ۔اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنوایا جا سکتا تھا۔جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے بیان کی نفی کرتے ہوئے جو موقف اختیار کیا گیا ہے وہ اعداد و شمار پر مشتمل ہے

جس سے ہر بات کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو بس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور کل لاگت بلین روپے ہے 30جبکہ میٹرو بس پشاور کی کل لمبائی 26کلومیٹر ہے اور تخمینہ لاگت اب 58بلین روپے تک پہنچ چکی ہے ۔۔پشاور میں میٹرو بس منصوبہ پنجاب کی تینوں میٹرو بس منصوبوں ( لاہور ،ملتان اورراولپنڈی) سے مہنگا تصور کیا جا رہا ہے ۔اور سب سے بڑی بات یہ کہ ابھی تک ساڑھے چار سال گزر جانے کے بعد بھی اس منصوبے پر کام کا آ غاز تک نہیں کیا جا سکا ۔کل تک عمران خان کی جانب سے جنگلہ بس کے نام سے پکارے جانے والی میٹرو بس کو ان خان صاحب پشاور کے ترقیاتی منصوبوں میں گردانتے ہیں ۔پشاور میں میٹروبس منصوبے کے ماڈل اور سٹرکچر نگ کیلئے بیرون ممالک سے کمپنی کی خدمات حاصل گئیں ہیں جبکہ پنجاب میٹرو منصوبوں کیلئے پاکستانی کمپنی نیسپاک کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔۔ اگر ان اعدادوشمار کا بغور معائنہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی نسبت پنجاب میں نسبتاً کم پیسوں اورکم وقت میں اس منصوبے کو پایہء تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور اب تک ان منصوبوں پر عوام کی بھاری اکثریت نے خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے ۔

اس بناء پر عوامی حلقوں میں خان صاحب کے ٹویٹ کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر گردانا جا رہا اور کمپین کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا حقیقت سے چور چور تک کوئی یعلق نہیں ۔لیکن اس طرح کی کمزور پالیسی میکنگ سے کیا خان صاحب مثبت نتائج حاصل کر پائیں گے یہ ایک سوالیہ نشان ہے !!‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…