پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

میٹرو بس راولپنڈی منصوبے میں نام نہاد کرپشن عمران خان کا ایک اور جھوٹ ہے ،ترجمان پنجاب حکومت

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمدخان نے چیئرمین تحریک انصاف کی شرپسندانہ ٹویٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس راولپنڈی پراجیکٹ پر آڈیٹر جنرل کے 4سالہ ابتدائی مشاہدات کی رپورٹ پر پنجاب حکومت کے جوابات بھی تسلیم کئے جاچکے ہیںجبکہ عمران خان کی آنکھ اب کھلی ہے، حقیقت یہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آڈٹ معاملات کو کرپشن کا رنگ دے کر خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی چھپا رہے ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ میٹرو بس راولپنڈی ،اسلام آبادمنصوبے میں نام نہاد کرپشن عمران خان کا ایک اور جھوٹ ہے۔ وہ اپنے ہر دن کاآغاز بے سروپا بات سے کرنے کے عادی ہیں۔ پورے پنجاب میں شہباز شریف حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کے لحاظ اپنی مثال آپ ہیں۔ بہتر ہوگا کہ عمران خان بہتان طرازی کی بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری پر توجہ دیں جو کئی برسوں سے پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انشااللہ محمد شہباز شریف ہی آئندہ وزیراعظم بن کر پشاور میٹرو بس منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبہ تمام طے شدہ معیارات اور قواعد مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا۔عمران خان عوامی فلاح کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنانے کے درپے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کو بچگانہ الزام تراشی پر ملک کے سب سے غیر سنجیدہ سیاستدان ہونے کا ’اعزاز‘حاصل ہے۔ پہلے بھی ان کے درجنوں جھوٹوں کا پول کھل چکا ہے۔ اب بھی وہ مذموم عزائم میں ناکام ہونگے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…