جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بہت تکلیف ہوتی ہے جب قومی ٹیم میں نہیں کھلایا جاتا،سہیل تنویر

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ بے حد تکلیف ہوتی ہے جب پاکستان کے لیے نہیں کھلایا جاتا۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ میں حال ہی میں ٹی 10 لیگ کا بہترین بولر قرار دیا گیا تاہم دکھ اس بات کا ہے کہ اچھا کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں مل پاتا۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت زیادہ تکلیف ہوتی ہے جب ایک کھلاڑی پوری دنیا میں اچھا کھیل رہا ہو تاہم اپنے ملک کیلئے نا کھیلے حالانکہ میں نے کبھی میڈیا پر بھی آکر کچھ نہیں کہا۔سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے سے زیادہ باہر ممالک میں جاکر کھیلنے پر پیسہ ملتا ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کو ترجیح نہیں دی، پاکستان کے لیے میں نے کئی لیگز کے کنٹریکٹ سے انکار کیا لیکن آخری وقت میں سلیکٹرز نے ٹیم میں میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس پر کوئی افسوس نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود جب بھی پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو میری خدمات سب سے پہلے حاضر ہوں گی۔سہیل تنویر نے بتایا کہ ان کی ملاقات سر ویون رچرڈ سے ہوئی اور انہوں نے بہترین حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت جاری رکھو اور کبھی ہار نا مانو ۔انہوں نے ملتانز سلطانز کے کوچ وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے محنت کرتا رہتا ہوں۔یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…