بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی کرنسی رین من بی(آر این بی) یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں 92بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے6.3294ہوگئی ۔یہ بات چین کے زرمبادلہ کے تجارتی نظام نے بتائی ہے۔چینی کرنسی کی شرح میں یہ اضافہ ڈالر انڈکس کے جو 6اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کا پیمانہ ہے۔ منگل کو دو ہفتے کی کم سطح پر آنے کے بعد ہوا ہے۔
فارکس کے بروکر ایف ایکس ٹی ایم میں تحقیقی تجزیہ کار لوکمان اوتنوگا نے کہا کہ ایسا دیکھائی دیتا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کے غیر متوقع اعلان کے بعد ممکنہ تجارتی جنگ کے بارے میں جاری غیریقینی صورتحال میں بیرز کو ایک مرتبہ پھر ڈالر پر حملہ آور ہونے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ رواں مہینے امریکی مرکزی بنک فیڈرل ریزرو سے شرح سودمیں ممکنہ اضافے سے قبل سمندر پار مارکیٹوں کی طرف سے دبائو کے باوجود یوآن کی شرح تبادلہ مستحکم رہے گی۔