اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا اصل بینی فیشری کون ہے؟عمران خان کو داد دینا ہو گی ،وہ کون سا کام ہے جوکوئی سیاسی جماعت نہیں کرسکی لیکن تحریک انصاف کررہی ہے،کیا باقی سیاسی جماعتوں میں بھی اتنی ہمت ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ جہاں بھی کوئی واردات ہوتی ہے‘ کوئی شخص قتل ہو جاتا ہے‘کسی کے گھر چوری ہو جاتی ہے یا پھر کوئی شخص کسی شخص کی ملکیت کو (نقصان) پہنچاتا ہے تو پولیس سب سے پہلے یہ دیکھتی ہے ۔۔اس واردات کا بینی فیشری کون ہے‘ نوے فیصد مقدمات میں عموماً بینی فیشری ہی (ملزم) نکلتا ہے‘ ہمارے الیکشن کمیشن نے آج سینٹ کے الیکشنوں میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے لیا‘ اعتراض کرنے والے لیڈروں کو 14 مارچ کوثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا‘ میرا خیال ہے الیکشن کمیشن کو ۔۔

اس ساری ایکسرسائز کی کوئی ضرورت نہیں‘ یہ صرف بینی فیشریز کی فہرست بنا لے‘ یہ بڑی آسانی سے ملزموں تک پہنچ جائے گا‘ مثلاً آپ پاکستان تحریک انصاف سے پوچھ لیں پنجاب میں آپ کے 30 ایم پی ایز تھے آپ نے 44 ووٹ لے لئے‘ ۔۔اضافی 14 ووٹ کہاں سے آئے‘ پیپلز پارٹی سے پوچھ لیں آپ کو کراچی میں ایم کیو ایم نے کیوں ووٹ دیئے‘ آپ کا لاہور میں ایک سینیٹر اور کے پی کے میں دو سینیٹرز کیسے منتخب ہو گئے اور آپ پاکستان مسلم لیگ ن سے پوچھ لیجئے آپ نے کے پی کے میں 16 ایم پی ایز کے ساتھ دو سینیٹرز کیسے الیکٹ کرا لئے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور اگر آپ یہ نہیں کرتے توپھر ماضی کی طرح یہ مردہ بھی جلد دفن ہو جائے گا‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ۔ ہمیں آج عمران خان کو داد دینا ہو گی ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کا واویلا کر رہی ہیں ۔۔لیکن ملک کی صرف ایک پارٹی نے نہ صرف اپنے ایم پی ایز کی بے ایمانی کا اعتراف کیا بلکہ ۔۔ تحقیقات بھی کیں اور ۔۔بکنے والے ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کا ۔۔اعلان بھی کیا‘ میں ۔۔اس بولڈ سٹیپ پر عمران خان کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں اور باقی تمام پارٹیوں کو مشورہ دیتا ہوں آپ بھی ۔۔اس سپرٹ کا مظاہرہ کریں‘

پھر کہیں جا کر یہ ملک ٹھیک ہو گا‘ کیا باقی سیاسی جماعتوں میں اتنی ہمت ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ ہارس ٹریڈنگ کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کیلئے ایک اور قسم کی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔۔اس ہارس ٹریڈنگ کو کون روکے گا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…