اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق پر امریکی حملہ بڑی غلطی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخرکار اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں عراق پر حملے کے فیصلے پر جہاں انہیں دنیا بھر سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں امریکہ سے بھی اس فیصلے پر آوازیں اٹھتی رہی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عراق پر حملے اور صدام حکومت کے خاتمے کے خلاف بول پڑے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ”2003ءمیں عراق پر حملے کا فیصلہ امریکی
تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، جس کی وجہ سے آج دنیا میں ہم احمق سمجھے جاتے ہیں۔“فلوریڈا میں ری پبلکن ڈونرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ ”آج دنیا ہمیں احمق سمجھتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں طویل عرصے تک ہمارا ملک بہت برے سیاستدان چلاتے رہے۔ ان میں ایک بش تھا، ایک ’حقیقی ذہین‘ شخص، جو اپنے آپ میں ہی ایک انٹیلی جنس ایجنسی تھا۔ایک اسے اس ایک غلط فیصلے نے امریکہ کو بہت نقصان پہنچایا۔“