بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے پر پنجاب حکومت کا نوٹس

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت صوبے میں خود ساختہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لیے میدان عمل میں اتر آئی ہے۔پنجاب حکومت نے خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف حکم جاری کیا ہے کہ گراں فروشی کرنے اور اشیا صرف کو سرکاری ریٹ سے زائد نرخ پر فروخت کرنے والے دکان داروں کو جیلوں میں بند کیا جائے ان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت نے ایک صوبائی خفیہ ادارے کی رپورٹ پر صوبہ بھر میں دوکانداروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے از خود منہ مانگے دام وصول کر کے مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلہ کو غلط طور پر استعمال ہونے سے روکا جائے، دکان داروں کی طرف سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو اشیا روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ قیمتوں کو کنٹرول رکھا جائے اشیا صرف کی دکانوں پر نرخ نامے کی موجودگی یقینی بنائی جائے بالخصوص ہر سبزی اور پھل پر علیحدہ علیحدہ نرخ نامہ نمایاں طو رپر آویزاں کیا جائے۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…