منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت جلد مل جائے گی ٗ سربراہ فیفا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ(این این آئی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے سربراہ گیانی انفنٹینو نے کہا ہے کہ ایران نے انھیں یقین دلایا ہے کہ خواتین کو بہت جلد ملک میں ہونے والے مردوں کے فٹبال میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھنے کی اجازت دی جائیگی۔فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے ایران کے دورے کے دوران صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور ساتھ ساتھ ملک مقامی سطح ہونے والے ایونٹ کا میچ بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کے دو طریقے ہوتے ہیں۔

ہم ان پر پابندی لگا دیں اور ان کا بائیکاٹ کر دیں جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم ان سے بات کر کے انہیں راضی کرنے کی کوشش کریں اور میں دوسرا طریقہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ حسن روحانی نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ خواتین کو اسٹیڈیم تک رسائی دیں گے تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ایران جیسے ملکوں میں ایسے کاموں میں وقت لگتا ہے۔واضح رہے کہ جس وقت فیفا کے صدر ایران کے مقامی ٹورنامنٹ میں میچ دیکھ رہے تھے اس وقت ایران کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ فیفا کے صدر مردوں کے گراؤنڈ میں میچ دیکھ رہے ہیں اور اسی دوران گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی خواہشمند خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے وضاحتی بیان میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ مناسب جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں خواتین کی شرکت پر ممانعت عائد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…